پی ڈی ایم کا یوٹرن ،لانگ مارچ کی تاریخ دینے کی بجائے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)اپوزیشن کی 11 سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے یو ٹرن لے لیا ہے اور استعفے یا لانگ مارچ کی تاریخ دینے کی بجائے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

جاتی عمرہ میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف زرداری اور شیری رحمان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میڈیا پرپی ڈی ایم کے اختلافات کی خبریں چلائی جاتی ہیں لیکن یہ خبریں دم توڑچکی ہیں، پی ڈی ایم پہلےسے مضبوط ہے۔

تمام اپوزیشن اراکین کےاستعفے پارٹی قیادت کوپہنچ چکے، حکومت کے پاس ایک ماہ ہے،
انہوں نے کہا کہ حکومت سے نجات کیلئے پی ڈی ایم پہلےسےزیادہ پرعزم ہے، میڈیا کےمظلوم طبقےکےساتھ ہم شانہ بشانہ کھڑےہیں.

فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت لانگ مارچ کی تاریخ کااعلان بعد میں کریگی، عمران خان ایک مہرہ ہے، 19 جنوری کوالیکشن کمیشن کےدفتر کے باہر پی ڈی ایم کامظاہرہ ہوگا، نیب دفاترکےسامنے بھی مظاہرےکیےجائیں گے۔

انھوں نے کہا ہم ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے، سینیٹ انتخابات سےمتعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ایک ماہ بعداستعفوں اورلانگ مارچ کی حکمت عملی طےکریں گے۔

مولانا نے کہا کہ محمد علی درانی بغیر پروگرام کے آئے تھے، محمد علی درانی نےنیشنل ڈائیلاگ کافلسفہ بیان کیا، میں نے کہا مذاکرات خارج ازامکان ہیں، بات ختم ہوگئی.

تمام جماعتیں متفق ہیں ہم نےتحریک کارخ صرف ایک مہرےکی طرف نہیں موڑنا، نیب اپوزیشن کےخلاف ایک مہرےکےطورپر استعمال ہورہاہے، ثابت ہوگیا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔

Comments are closed.