پی ایس ایل فائنل ، آج موسم بھی مہربان، بارش کاامکان نہیں، محکمہ موسمیات

772
0 0
Read Time:1 Minute, 29 Second

کراچی ( ویب ڈیسک ) پی ایس ایل کافائنل میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا، محکمہ موسمیات کے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ کراچی میں پی ایس ایل فائنل یعنی آج کے دن موسم متعدل رہے گا جب کہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق ویسے تو درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے مگر ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ گزشتہ دوروز سے شہر میں چلنے والی ،سمندری سمت کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع جبکہ شمال مغربی ہوائیں چل پڑی ہیں جس کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوگا ۔
ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے سے فضا میں حبس کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے گرمی کا احساس بڑھ جاتا ہے اور پسینہ آنا شروع ہوجاتا ہے ایسے موسم میں رش والی جگہ پر حبس اور بڑی حد تک گھٹن کی شکل میں گرمی کا احساس کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہو امیں نمی کاتناسب کم ہونے اور ہواوٴں کی زیادہ سے زیادہ رفتار15کلومیٹر تک ہونے وجہ سے سٹیڈیم کے پچ پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ شام تا رات کے اوقات میں درجہ حرارت26 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے جو پی ایس ایل کی تفریح کو دوبالا کرنے کیلئے آئیڈیل موسم ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *