پٹرول 3روپے56پیسے ، ڈیزل2روپے62پیسے مہنگا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،پٹرول3روپے 56پیسے اور ڈیزل2روپے62پیسے فی لٹر مہنگا ہو گیا

حکومت نے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

، نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 3 روپے 56 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے، ڈیزل 2 روپے 62 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتیں بڑھنے سے اب پٹرول 88 روپے 7 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 76 روپے 46 پیسے اور ڈیزل 98 روپے 45 پیسے میں فروخت ہو گا۔

Comments are closed.