پٹرول کی قیمت میں اضافہ تیار، تعین ‘شکر کرو’ فارمولے کے تحت ہو گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے ‘شکر کریں’ کم اضافہ کیا ہے فارمولے کے ڈھائی ماہ میں مسلسل چھٹی بار مہنگائی کی ماری عوام پر پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تلوار لٹک رہی ہیں.

ذرائع کے مطابق بیوروکریسی کی شاطرانہ چال کے تحت پہلے 3 دن زیادہ قیمت کا شوشہ چھوڑا جاتا ہے تاکہ لوگ ذہنی طور پر اس صدمہ کیلئے تیار ہوں پھریہ کہہ کر اضافہ کیا جاتا ہےکہ شکر کریں کم اضافہ ہوا ہے.

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کیا جا رہا ہے اور امکان ہے پٹرول 5 روپے تک مہنگا ہو گا اور قوم پر احسان بھی جتایا جائے گا کہ حکومت نے اوگرا کی تجویز کے برعکس کم اضافہ کیا.

ہر پندرہ دن قیمتوں میں ردوبدل کے 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات 4 روپے سے ساڑھے 5 روپے تک مہنگی کئے جانے کا امکان ہے۔ اوگرا نے ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 روپے لیوی کے حساب سے اضافے کی ورکنگ زیادہ بنتی ہے۔ حکومت کے پاس لیوی میں کمی سے قیمتیں برقرار رکھنے کا آپشن بھی موجود ہےحتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

حکومت ڈھائی ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات مسلسل 5 بار مہنگا کرچکی ہے۔ یکم دسمبر سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 16 روپے 37 پیسے تک مہنگی کی جاچکی ہیں۔ اسی عرصے میں پیٹرول 11 روپے 21 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے ۔

یکم دسمبر سے اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل 14 روپے 64 پیسے فی لٹر مہنگا کیا جبکہ تیل 14 روپے 90 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا۔ ڈھائی ماہ میں لائٹ ڈیزل 16 روپے 37 پیسے فی لٹر مہنگا کیا جاچکا ہے۔

اگرچہ سابقہ ادوار میں بھی ‘شکر کرو’ فارمولہ بھی رائج رہا تاہم ن لیگ کے دور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کے کھاتے ڈالا جاتا تھا اور کمی کرنی ہو تو اسحاق ڈار پریس کانفرنس میں اعلان کرتے تھے.

Comments are closed.