پوری دنیا کے مسلمان سعودی عرب کے ساتھ ہیں، تحریک دفاع حرمین شریفین

0
0 0
Read Time:1 Minute, 9 Second

فوٹو : فائل

اسلام آباد(پریس ریلیز) تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور علماء خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد پرنس محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور حکومت رشیدہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

میڈیا کو جاری بیان میں سیکرٹری جنرل مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم، صدر مولانا علی محمد ابو تراب،نائب صدر مولانا شاه اویس نورانی اور سیکرٹری اطلاعات پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ ہم امریکی دباؤ اور بلیک میلنگ کو مسترد کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب پوری دنیا کے مسلمانوں کا روحانی مرکز ہے اور خادم الحرمین الشریفین اور حکومت رشیدہ کی قابل قدر خدمات اور کارنامے ہیں۔

پروفیسر سجاد قمر

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے ۔امریکہ نے کوئی ایسا قدم اٹھایا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ سعودی عرب کے معاملات وہاں کی حکومت پر چھوڑ دے بیان میں کہا گیا کہ ہم اور پوری دنیا کے مسلمان سعودی عرب کے ساتھ ہیں.

انھوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملے قابل مذمت ہیں۔ان کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔حوثی حملہ آوروں کو دہشت گرد قرار دیا جائے اور ان پر پابندی لگائی جائے.

Happy
Happy
100 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »