پنڈی ٹیسٹ ،بنگلہ دیش پہلی اننگز میں 233 پر آوٹ

فوٹو : پی سی بی

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)راولپنڈی ٹیسٹ میں  بنگلادیش کی پوری ٹیم 233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، شاہین شاہ نے 4 محمد عباس اور حارث سہیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں. .

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلادیش کی طرف سے تمیم اقبال اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا،شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں سیف کو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس بھیج دیا جب کہ اگلے ہی اوور میں تمیم اقبال کو بھی صرف 3 رنز پر محمد عباس نے آوٹ کردیا۔

پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو ایک بار پھر پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بن سکے.

نظم الحسن  شنٹو 44، محمداللہ ریاض25،میتھن 63،مومن الحق نے30،تیج الاسلام24، لٹن داس 33 اور روبل حسین ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

قومی ٹیم میں اظہر علی کے علاوہ شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

Comments are closed.