پنجاب 56 کمپنیز سکینڈل ، ایک ارب کی جائیداد ضبط

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب نے پنجاب 56 کمپنیز سکینڈل میں لوٹی ہوئی مزید 1 ارب کی جائیداد ضبط کرلی ۔

نیب ترجمان کے مطابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ضبط کی جانیوالی جائیداد کے کاغذات حکومت پنجاب کے حوالے کئے۔

ترجمان نے کہا کہ چیئرمین نیب کے حکم پر 56 کمپنیز سکینڈل سے جتنی بھی رقوم ریکور کی وہ حکومت کے حوالے کر دی ہے۔

ادھرچیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پنجاب کی اعلیٰ بیوروکریسی سے خطاب میں کہا ہے کہ نیب اور بیوروکریسی کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروپ یا گروہ سے نہیں ہے۔

انھوں نے کہا 56 کمپنیز سکینڈل سے لوٹی ہوئی رقم ملزم اکرام نوید کی جائیداد ضبط کرکے ایک ارب روپے کے اثاثوں کے کاغذات پنجاب حکومت کے سپرد کر دیے ہیں۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے واضح کیا کہ بیوروکریسی قانون کے مطابق کام کرے گی تو انہیں نہیں بلایا جائے گا۔ ہر شخص کے عزت ونفس کا احترام کرتے ہوئے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

Comments are closed.