پنجاب میں مافیا سے مقابلہ تھا سندھ پر توجہ نہ دے سکا، وزیراعظم


سکھر : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پنجاب میں بڑے مافیا سے مقابلہ تھا اس لئے سندھ کو زیادہ وقت نہ دے سکا تھا تاہم اب 446ارب روپے کے پیکیج کی پوری تیاری کرلی گئی ہے۔

وزیراعظم نے آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا اور چیک تقسیم کئے ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے اضلاع کے پیکیج کے اثرات عوام کوملنا شروع ہوجائیں گے، وعدہ کرتاہوں سندھ کے لو گوں کے حالات بہترکرنیکی کوشش کروں گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا اندرون سندھ آنے پر خوشی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں، بدقسمتی سے اندرون سندھ پہلے نہیں آسکا ، اندرون سندھ پاکستان کا سب سے غریب ترین علاقہ ہے۔

عمران خان نے سکھر میں بھی ایک بار پھر وہی الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے قرض کی مد میں35ہزارارب روپے واپس کئے، 15ہزارارب روپے پچھلی حکومت سے زیادہ واپس کیں، یہ خوشی کی بات نہیں، یہ15ہزارارب ہم عوام پر خرچ کردیتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے گاؤں آگے جانے کے بجائے پیچھے جارہے ہیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیری فارمزبنارہے ہیں اورکسی کی کپڑے کی دکان ہے، جو کاروبار کرنا چاہے حکومت اس سے تعاون کرے گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں تھوڑے سے کھیلوں کے گراؤنڈ ہے،نیوزی لینڈ کی آبادی50سے60لاکھ کے قریب ہے اور پاکستان کی آبادی22کروڑ ہے، نیوزی لینڈ میں زیادہ کھیلوں کے گرراؤنڈ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا18ویں ترمیم کے بعد وفاق سے سارا پیسہ صوبوں کو چلاجاتاہے،وفاق جب ساراپیسہ دیدیتا ہے تو قرض کی مد میں اسے سود بھی دیناپڑتاہے،ملک پرموجود قرض کی ادائیگی کیلئے حکومت کو قرض لینا پڑتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ احساس پروگرام لائے،ڈیڑھ کروڑخاندانوں کوتھوڑے وقت میں پیسے دیے، احساس پروگرام کے ذریعے دی گئی رقم میرٹ پر تقسیم ہوئی، کسی نے یہ نہیں دیکھا کہ یہ ہماراووٹر ہے یایہ ہماراصوبہ ہے یا نہیں،، 180ارب روپیمیں سے33فیصدپیسہ سندھ میں خرچ کیاگیا۔

بنڈل آئر لینڈ کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ40ارب روپے اس جزیریپرخرچ ہونے تھے، سندھ حکومت نے اس منصوبے کو منسوخ کردیا، سندھ حکومت سے کہوں گاکہ اس پروجیکٹ سے فائدہ تو آپ کاہی ہے، اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

Comments are closed.