پنجاب بھر میں آج سی این جی اسٹیشنزکتنے گھنٹوں کیلئےکھلیں گے؟

فوٹو : فائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پنجاب بھر میں آج سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جائے گی لیکن ایک ہفتے بعد کھلنے والے سی این جیز پر صرف 12 گھنٹے ہی گیس ملے گی.

اس حوالے سے ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ آئندہ ہفتے گیس فراہمی کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا، سردی کی وجہ سے سوئی گیس کی طلب زائد ہونے پر سی این جی سیکٹر کو ہفتے میں صرف ایک روز کے لیے گیس فراہم کی جارہی ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث عبداللہ پراچہ نے ہفتے میں ایک روز کے لیے گیس فراہمی کو معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی این جی سیکٹر پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

غیاث پراچہ نے وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس سے مطالبہ کیا کہ کم از کم ہفتہ میں چار سے پانچ روز گیس بلاتعطل فراہم کی جائے تاکہ سی این جی اسٹیشن پر کام کرنے والے ہزاروں افراد بے روزگار نہ ہوں۔

Comments are closed.