پروفیسر حافظ سعید کو10 سال قید، تمام جائیداد ضبط

0
0 0
Read Time:1 Minute, 5 Second

لاہور: کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کوانسداد دہشت گردی عدالت نے10سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی، ان کی تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کاحکم دیا۔

لاہور میں جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 16/19 اور 25/19 پر فیصلہ سناتے ہوئے حافظ سعید سمیت چار افراد کو 2 مقدمات میں قید کی سزائیں سنائیں۔

حافظ محمد سعید، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے دس، دس سال کی سزا سنائی جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے کل 41 مقدمات درج ہیں جن میں سے 24 مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں جبکہ باقی اے ٹی سی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔

حافظ سعید کو اس سے قبل رواں سال 12 فروری کو جج ارشد حسین بھٹہ نے ہی دو کیسز میں 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فنڈنگ کیس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حافظ سعید کو دو مقدمات میں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »