پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

فوٹو : فائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو اگلے رینک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ترقی پانے والے فوجی افسروں میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔

Comments are closed.