پاک سوزوکی نےآلٹو 2019، کے3 ورژن متعارف کرا دیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک سوزوکی نے آلٹو 2019ء پاکستان میں متعارف کرادی، 660 سی سی تین ورژن میں صارفین کیلئے پیش کی گئی ہے جس کی قیمت ساڑھے 9 لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔

سوزوکی کمپنی نے پاکستان میں آلٹو 2019ء کی بکنگ شروع کردی، کراچی میں آج سے شروع ہونے والی ایکسپو میں سوزوکی کمپنی نے 660 سی سی آلٹو کے تین مختلف ورژنز متعارف کروائے ہیں، جس میں آلٹو وی ایکس اے سی کے بغیر، آلٹو وی ایکس آر اے سی کی سہولت کے ساتھ اور سوزوکی وی ایکس ایل۔اے جی ایس جس میں اے سی اور آٹو میٹک ٹرانسمیشن کی سہولت موجود ہے۔

آلٹو وی ایکس اے سی، پاور اسٹیئرنگ اور پاور ونڈو کے بغیر ہے جس کی قیمت ساڑھے 9 لاکھ روپے تک ہوگی، آلٹو وی ایکس ایل اینٹی بریکنگ سسٹم، آٹو گیئر شفٹ، ایئر بیگس، ایئر کنڈیشنر اور دیگر خصوصیات کی حامل ہوگی جس کی قیمت 10 لاکھ 50 ہزار اور آلٹو وی ایکس آر اے کے ساتھ ہوگی تاہم اس کے دیگر فیچر اور گنجائش سے متعلق ابھی کنفرم نہیں کیا گیا، جو صارفین کیلئے 12 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگی۔

کمپنی کے مطابق نئی آلٹو 660 سی سی صارفین کیلئے جون 2019ء میں لانچ کی جائے گی، یہ گاڑی فرنٹ اور ریئر ویل کے ساتھ 4 ویل ڈرائیو آپشن سے آراستہ ہوگی، اس کی لمبائی تقریباً 340 سینٹی میٹر، چوڑائی تقریباً 148 سینٹی میٹر اور اونچائی بھی تقریباً 148 سینٹی میٹر ہوگی۔

نئی سوزوکی آلٹو 2019ء 8ویں جنریشن کی گاڑی ہے، جسے جاپان میں 2014ء میں لانچ کیا گیا تھا، اس میں ایئر بیگس، ایئر کنڈیشنر، پاور ڈور لاک، پور اسٹیئرنگ، پاور ونڈو، پاور مرر، کی لیس اینٹری کی سہولیات شامل ہیں۔

Comments are closed.