پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ روانہ

کراچی : پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کراچی سے جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہوگئی۔ قومی ویمن ٹیم کی قیادت جویریہ خان کریں گی۔

جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران قومی ٹیم جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 جنوری، دوسرا 23 جنوری اور تیسرا ایک روزہ میچ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔ دوسرا میچ 31 اور آخری میچ 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کووڈ 19 کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ کوئی بھی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

Comments are closed.