پاکستان کی ریکارڈ ساز فتح، 204کا ہدف18اوور میں پورا کرلیا


سنچورین: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پہاڑ جیسا ٹوٹل سکور صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے میزبان جنوبی افریقہ کو 9وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری اور محمد رضوان کی نصف سنچری کی بدولت ٹی ٹوئنٹی میچ میں ریکارڈ ہدف عبور کیا، اورجنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 204 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،تاہم بیٹنگ وکٹ پر پہلے میزبان بیٹسمینوں نے بھی بیٹنگ کے خوب جوہر دکھائے۔

جنوبی افریقی اوپنرز نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ابتدائی 10 اوورز میں ہی 100 بنا ڈالے،اننگز کے گیارہوں اوور میں آئیڈن مارکرم 63 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ،انھیں محمد نواز نے کلین بولڈ کیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے یانیمن ملان نے 55، وینڈر ڈوسن نے 34، جارج لِنڈا نے 22 اور ہینرچ کلاسین نے 15 رنز کی اننگز کھیلی،
پاکستان کے محمد نواز نے دو جبکہ حسن علی، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں ان فارم محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے197رنز کا اوپننگ دی ، بابراعظم ایک سلو باونسر کو سلپ کے اوپر سے کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

تب تک بابر اعظم نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 73 رنز کی باری کھیلی تھی ،ون ڈاون آنے والے فخر زمان نے 2 گیندوں پر 2 چوکے لگا کر ٹیم کو جیت دلوادی۔بابراعظم کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

Comments are closed.