پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا،جارحیت کا منہ توڑجواب دینگے، قومی سلامتی کمیٹی

14
0 0
Read Time:1 Minute, 23 Second


اسلام آباد(زمینی حقائق )قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی آئی ایس آئی،وزیردفاع پرویزخٹک، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی شریک ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بھارتی جارحیت، مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورت حال کا جائزہ لیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ہر طرح کا اخلاقی اختیار کھو چکا ہے، کشمیر میں فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت جلتی پر تیل کا کام کرے گی، پاکستان افغان امن عمل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، ایسے وقت میں بھارتی جارحیت قابل افسوس ہے۔

پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کیساتھ کھڑارہےگا،عمران خان

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا، بھارتی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن سبوتاژ ہو رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، عالمی رہنماؤں کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف دلانا ہوگی ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *