پاکستان کا نمبر ون بیٹسمین او ر بالر کون؟ایک سال کی رپورٹ


محبوب الرحمان تنولی


اسلام آباد: پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ میں محمد رضوان 52.90کی اوسط سے529رنز بنا کرسال کے ٹاپ سکورر ہیں اظہر علی کانمبر دوسرا اور فہیم اشرف تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ باولنگ میں یاسر شاہ 22وکٹوں کے ساتھ پہلے شاہین شاہ دوسرے اور حسن علی تیسرے نمبر پرہیں۔

اپریل 2020سے مارچ 2021تک کے اعدادو شمارکے مطابق محمد رضوان نے گزشتہ 11اننگز میں52.90کی اوسط سے529رنز بنائے ،اظہر علی نے45.27کی اوسط سے13اننگز میں 498رنز بنائے ہیں جب کہ فہم اشرف نے 7اننگز کھیل کر59.50کی اوسط سے 357رنز بنائے ہیں۔

ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں متذکرہ عرصہ کے دوران بابراعظم 3میچز میں110.50رنز کی اوسط سے221رنز بنا کر ٹاپ سکور ر ہیں ، اتنے ہی میچز کھیل کر امام الحق نے 37.00کی اووریج سے 111رنز بنائے جب کہ تیسرے نمبر پر حارث سہیل نے ایک میچ کھیل کر71رنز بنا کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

ٹی ٹوئنٹی میچوں میں محمد حفیظ 6میچوں میں82.75کی اوسط سے331رنز بنا کر پہلے نمبر پر رہے ، محمد رضوان نے65.00کی اوسط سے7میچز میں325رنز بنائے جب کہ تیسرے نمبر پر کپتان بابر اعظم ہیں نے 7میچز میں37.00کی اوسط سے 259سکورز کئے۔

باولنگ میں ایک سال کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاپ پر رہنے والے یاسر شاہ نے 10اننگز میں33.86کی اوسط سے22وکٹیں حاصل کیں،شاہین شاہ نے39.61کی اووریج سے11اننگز کھیل کر18کھلاڑی آوٹ کئے جب کہ حسن علی نے4میچوں میں19.66کی اوسط سے12وکٹیں اپنے نام کیں۔

ایک روزہ میچز میں محمدحسنین نے ایک میچ کھیلا5.20کی اوسط سے رنز دے کر5وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ پر ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر افتخار احمد ہیں جھنوں نے20.00کی اوسط سے رنز دے کر5وکٹ حاصل کیں،وہاب ریاض21.20کی اوسط سے5وکٹیں حاصل کرکے تیسرے نمبر پررہے۔

ٹی ٹوئنٹ میں حارث رؤف11اننگز میں23.93کی اوسط سے رنز دے کر16وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں جب کہ عثمان قادر نے6میچز میں11.33کی اوسط سے رنز دے کر12وکٹیں لیں، تیسرے نمبر پر شاہین شاہ نے9میچز میں34.12کی اوسط سے رنز دیئے اور8وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پررہے ہیں۔

Comments are closed.