پاکستان نے ڈبلن ٹیسٹ میں آئر لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

57
0 0
Read Time:2 Minute, 32 Second

ڈبلن (ویب ڈیسک )پاکستان نے آئر لینڈ کی تاریخ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میز بان ٹیم کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ امام الحق کی ذمہ دارانہ اننگز۔ ناو پار لگا کر لوٹے۔

مزاحمت سے بھر پور میزبان ٹیم کی دوسری اننگز کی بدولت پاکستان ٹیم کو جیت کے لئے 160رنز کا ہدف ملا جو اْس نے پانچ وکٹوں کے نقصان پرپورا کر لیا۔

ڈبلن میں کھیلے گئے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش سے متاثر ہوا اور ایک بال بھی نہیں کرائی جاسکی۔ دوسرے روز پاکستان اوپنر ۔ اظہر علی 4 اور انعام الحق 7 رنز بنا سکے۔ تاہم بعد میں پہلے اسد شفیق، شاداب خان اور پھر ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فہیم اشریف کی عمدہ بیٹنگ بلے بازی نے پاکستان ٹوٹل 310 رنز تک پہنچا دیا۔

فہیم اشرف نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار 83 رنز بنائے، اسد شفیق 62 اور شاداب خان 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔آئرش بولر ٹم مْرتاگ 4 وکٹوں کے ساتھ بہترین بولر رہے، تھامسن نے تین اور رینکن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آئرش ٹیم صرف 130 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اْسے 180 رنز کے خسارے کے ساتھ فالو آن کا سامنا کرنا پڑا۔کیون اوبرائن نے 40 اور ولسن نے 33 رنز بنائے جبکہ اسٹرلنگ اور رینکن نے 17 ، 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

محمد عباس نے آئرش ٹیم کی تباہی میں مرکزی کردار ادا کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے تین اور محمد عامر نے دو وکٹیں لیں۔
کیون او برائن 118 رنز کی تاریخی اننگزبدولت 339 رنز بناکر پاکستان کو جیت کے لئے 160 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دوسری اننگز میں پانچ اور میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں ، محمد عامر نے تین اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ٹیم کی دوسری اننگز کا آغاز تباہ کن رہا اور صرف 14 رنز پر تین ٹاپ آرڈر بیٹسمین اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔ اظہر علی 2، حارث سہیل 7 اور اسد شفیق صرف ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے۔

انعام الحق اور بابر اعظم نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز جوڑ کر ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا۔ بابر اعظم 59 رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے۔ سرفراز ایک بار پھر لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف آٹھ رنز بنا سکے۔ انعام الحق نے ناقابل شکست 74 رنز بنائے۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے تاریخی ڈبلن ٹیسٹ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف 24 مئی کو لندن کے لارڈز کرکٹ گراونڈ میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »