پاکستان نے32ٹن امدادی سامان ایران بھیج دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان نے ایران کے سیلاب زدگان کیلئے 32ٹن امدادی سامان بھجوا دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے ایران کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امددی سامان روانہ کیا۔

امدادی سامان کی پہلی کھیپ بدھ کو سی ون تھرٹی طیارہ کے ذریعے ایران کے شہراحواض روانہ کی گئی ہے۔

امدادی سامان میں 500 ٹینٹس،3300 کمبل اور ایمرجینسی میڈیکل کٹس شامل ہیں۔ ایران میں حالیہ سیلاب سے شدید نقصان ہوا جس کے نتیجے میں لاتعداد لوگ بے گھر ہوئے اور عوام کومالی نقصان اٹھانا پڑا۔

مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سامان روانہ کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.