پاکستان میں کورونا سے847افراد جاں بحق، مریض39ہزار473ہو گئے

فوٹو: فائل

اسلام آبادِ(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس نے مرنے والوں کی تعداد 847تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد ملک میں جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 39473ہو چکی ہے۔

ہفتہ کو ابھی تک مجموعی طور پر خیبرپختونخوا میں کورونا سے 291 افراد، سندھ میں 268، پنجاب میں 245 ، بلوچستان میں 31، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔


آج ہفتہ کو اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید879 کیسز رپورٹ ہوئے اور 14 اموات ہوئیں جن میں سندھ سے 674 کیسز 13 اموات ، بلوچستان 147 کیسز ایک جاں بحق ، اسلام آباد 55 کیسز اور آزاد کشمیر سے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔

جمعہ تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 928 کیسز سامنے آئے اور 13 اموات ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 870 کیسز 12 اموات، اسلام آباد44 کیسز ایک جاں بحق اور آزاد کشمیر سے مزید 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جمعرات13اپریل رات گئے تک ملک بھر میں کورونا کے مزید 1519 کیسز اور31اموات رپورٹ ہوئیں،پنجاب میں 353 کیسز اور 11 اموات، خیبرپختونخوا سے 171 نئے کیسز 9 اموات، سندھ 758 کیسز 9 اموات، بلوچستان 152کیسز اور تین اموات، اسلام آباد 63، گلگت بلتستان 19 کیسز اور آزاد کشمیر میں 3نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں جمعرات کو مزید 171 کیسز رپورٹ ہوئے جن کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے کی،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 5423 ،محکمہ صحت نے بتایا کہ پشاور میں 4، چارسدہ، مردان، صوابی، مالاکنڈ اور سوات میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا،مزید113افراد صحت یاب ہونے سے صحت یاب افراد ی تعداد 1505ہو گئی۔

سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 758 کیسز اور 9 اموات کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی،سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4408 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 758 نئے کیسز ظاہر ہوئے، صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 14099 اور اموات 243 ہوگئی
صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3073 ہوگئی ۔

پنجاب میں جمعرات کو کورونا کے مزید 11 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 234 ہوگئی،صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مزید 353 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی، مجموعی تعداد 13914 ہو گئی۔ صوبے میں 4530 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں جمعرات کو کورونا وائرس کے مزید 152 کیسز اور 3 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق صوبائی کورونا پورٹل پر کی گئی،
صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2310 اور اموات کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ،بلوچستان میں اب تک 342 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 63 کیسز سامنے آئے جن کی سرکاری پورٹل پر تصدیق کی گئی ، اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 822 ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہے۔

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں، مجموعی تعداد 91ہوگئی، آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 69افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں جمعرات کو مزید 19 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 501 ہوگئی ،محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق کہ کورونا سے متاثرہ 339 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.