پاکستان میں کورونا سے مزید 57 افراد جاں بحق

0
0 0
Read Time:57 Second

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 185 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 502 نئے کیسز سامنے آئے پنجاب میں ایک لاکھ 62 ہزار 391 اور سندھ میں 2 لاکھ 52 ہزار 296 کیسز شامل ہیں.

خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 972، بلوچستان میں 18 ہزار 898، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 923، اسلام آباد میں 42 ہزار 279 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 334 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 452 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 16 ہزار 683 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 760 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

پنجاب میں 4 ہزار 982، سندھ میں 4 ہزار 171، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 976، اسلام آباد میں 481، بلوچستان میں 197، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 276 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 93 ہوگئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »