پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد1ہزار3تک پہنچ گئی

فوٹو:فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار تین تک پہنچ گئی ، ملک بھر میں مریضوں کی مصدقہ تعداد 46915 ہوگئی ہے۔

آج بدھ تک خیبرپختونخوا میں کورونا سے 345 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 316 ، پنجاب میں 290 ، بلوچستان میں 38، اسلام آباد 9، گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق ہوئے اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ابھی تک ایک شخص کا انتقال ہوا ہے۔

بدھ کو اب تک کورونا کے مزید 1139 کیسز اور 17 اموات رپورٹ ہوئیں، اسلام آباد سے 104 اور آزاد کشمیر سے 18 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں، اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1138ہو گئی ہے، 151 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں بدھ کو کورونا وائرس سے اب تک 17 افراد جاں بحق اور 1017 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی ،صوبے میں کورونا کے سبب انتقال کرنے والوں کی تعداد 316 ہو گئی ہے،مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت 127 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس میں سے 32 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6164 نئے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1017 نئے کیسز سامنے آئے، صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 964 ہو گئی ہے، صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہو گئی ہے۔

پیر کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 2633 کیسز رپورٹ ہوئے اور 41 اموات ہوئیں جن میں سندھ سے 864 کیسز 3 اموات ،خیبر پختونخوا میں 168 کیسز 16 اموات ،پنجاب 192 کیسز 21 اموات ،بلوچستان 148 کیسز ایک جاں بحق ، اسلام آباد 50 کیسز اور آزاد کشمیر سے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اتوار کو رات گئے تھے خیبرپختونخوا میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 318 ،، سندھ میں 277 ،پنجاب میں 252 ،بلوچستان میں 36، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ۔

اتوار تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 1044 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے سندھ میں 787، خیبرپختونخوا میں 214، اسلام آباد میں 26، گلگت بلتستان میں 13 اور آزاد کشمیر میں 4 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اتوار کو مزید 22 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 13 کا تعلق خیبر پختونخوا اور 9 کا تعلق سندھ سے ہے، ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق اتوار کو سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں،محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 787 نئے کیس سامنے آئے،سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد16ہزار 377 ہوگئی ہے،4 ہزار 209 صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں بھی گزشتہ روز 234 کیسز اور 6 اموات سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 2544 اور اموات 36 ہو گئیں،بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 417 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں ہفتے کو کورونا کے مزید 7 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 252 ہوگئی جب کہ مزید 383 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی مجموعی تعداد 14584 تک جاپہنچی ہے۔ صوبے میں 4838 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا (کے پی) کے مطابق اتوار کو صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 318 ہوگئی ہے،صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا کے مزید214 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 6 ہزار 61 ہو گئی،کے پی میں 1783 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

اتوار کو گلگت بلتستان میں مزید 13 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 540 ہو گئی ہے،وائرس سے اب تک 4 اموات ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 368 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اتوار کو کورونا وائرس کے مزید 26 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں، اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 947 ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہے۔

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 112 ہوگئی ہے جب کہ اب تک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

Comments are closed.