پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون پوزیشن چھن گئی، چوتھا نمبر

Pakistan's Mohammad Amir (C) celebrates with teammates after the dismissal of South Africa's Hashim Amla during the 2019 Cricket World Cup group stage match between Pakistan and South Africa at Lord's Cricket Ground in London on June 23, 2019. (Photo by SAEED KHAN / AFP) / RESTRICTED TO EDITORIAL USE (Photo credit should read SAEED KHAN/AFP/Getty Images)

فوٹو : فائل

دبئی (زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان ٹی ٹونئٹی میں پہلی پوزیشن کھو کر چوتھی پر آگیا، اسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی پوزیشن بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہا، آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ سالانہ رینکنگ میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان 3 درجے تنزلی کے بعد چوتھے درجے پر آگیا ہے۔ پاکستان کی جگہ آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن مل گئی ہے، انگلینڈ کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔

ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ کی ٹیم پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی، بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور جنوبی افریقا چوتھے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیاکی پانچویں اور پاکستان کی چھٹی پوزیشن ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان سات ویں نمبر پر موجود ہے، آسٹریلوی ٹیم ٹیسٹ میں پہلے نمبر پر آگئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، انگلینٍڈ چوتھے، سری لنکا پانچویں اور جنوبی افریقا چھٹے نمبر پر ہے۔

سالانہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا نے 116 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ،ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان 86 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ میں پاکستان ٹیم پہلی پوزیشن برقرار نہیں رکھ سکی اور 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

Comments are closed.