پاکستان اور ترکی مداخلت سے باز رہیں، فرانس کی ڈھٹائی

0
0 0
Read Time:50 Second

پیرس: فرانس نے گستاخانہ خاکوں کی تشہیر پر وضاحت دینے یا آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کی بجائے پاکستان اور ترکی کو مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے.

دنیا بھر سے مسلم ممالک نے فرانسیسی اقدام کی مذمت کے جواب میں فرانس نے کہا ہے
پاکستان اور ترکی سے کہا ہے کہ وہ فرانس کے ’’اندرونی معاملات‘‘ میں مداخلت سے باز رہیں۔

خبر رساں ایجنسی ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق، فرانسیسی وزیرِ داخلہ جیرالڈ درمانین نے سرکاری ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان اور ترکی کے ردِعمل کو خصوصی تنقید کا نشانہ بنایا.

انھوں نے کہا کہ ان دونوں ممالک کے پارلیمان میں فرانس کے خلاف قراردادوں کی منظوری ’’فرانس کے اندرونی معاملات میں مداخلت‘‘ کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ گستاخانہ خاکوں سے متعلق فرانس میں حالیہ واقعات اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرن کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے طیب اردوان نے فرانسیسی صدر کو دماغی علاج کا مشورہ دیتے ہوئے، مسلمانوں سے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کی اپیل کی تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish