پاکستان اور اسٹریلیا کا پہلا ایک روزہ میچ 22مارچ کھیلا جائے گا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے شعیب ملک قیادت کریں گے جبکہ سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے۔

16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

Comments are closed.