پاکستانی فنکار بھارت جا کر ملک کی عذت کا خیال رکھیں، عمر شریف

655
0 0
Read Time:1 Minute, 20 Second

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اسٹیج فنکار عمر شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت جا کر شوز کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو اپنے ملک کی عزت کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران عمر شریف نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی طرح کراچی حیدرآباد بھی جلد جڑواں شہر بن جائیں گے، جو ڈرامہ کراچی میں پیش کیا جائے گا وہی حیدرآباد میں بھی کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کراچی اور اندرون سندھ کے کلچر میں فرق ہے اس سے ثقافت کو فروغ ملے گا،لیجنڈ فنکار کا کہنا تھا کہ وہ 6 جولائی کو حیدرآباد میں شیڈول اسٹیج ڈرامے میں قہقہوں کی پٹاری لائیں گے۔

حیدرآباد کے شہری اس ڈرامے کو مدتوں یاد رکھیں گے، حیدرآباد کے فنکاروں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، انہیں ناصرف حیدرآباد بلکہ کراچی کے ڈراموں میں بھی موقع دیا جائے گا۔

عمر شریف نے ایک سوال پر کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت جا کر شوز کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو اپنے ملک کی عزت کا بھی خیال رکھنا چاہئے، یہاں سے جب کوئی فنکار جاتا ہے اس کا وہاں بائیکاٹ کردیا جاتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish