ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں شامل کر لیا گیا

دبئی(نیٹ نیوز) خواتین کی کرٹ کےلئے اچھی خبر آ گئی، ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شامل کر لیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک ٹویٹ پیغام میں کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن کرکٹ کو شامل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے ہوں گے اور ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

ان ٹیموں میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شام ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز 2022 کے مقابلے برطانوی شہر برمنگھم میں ہوں گے۔

Comments are closed.