ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

فائل فوٹو

لاہور(ویب ڈیسک)ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کپتانی کے فرائض بسمہ معروف انجام دیں گی، دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ صدیقی، بی بی ناہیدہ، جویریہ روٴف، نین عابدی، عمیمہ سہیل، جویریہ ودود، سدرہ نواز، ندا راشد، کائنات امتیاز، ثنا میر، ناشرہ سندھو، انعم امین، نتالیہ پرویز، ڈیانا بیگ شامل ہیں۔

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 3 سے 10 جون تک کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان، سری لنکا، بھارت، بنگلا دیش، تھائی لینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں۔

Comments are closed.