ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سویپ مکمل، پاکستان عالمی نمبر ون برقرار

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے ہرا کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔ عالمی نمبر ایک کی پوزیشن بھی مستحکم بنا لی

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گے تیسرے ونڈ ے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن محمد نے ٹاس جیت کر خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور سکور بورڈ پر چھ وکٹوں کے نقصان پر153کا ٹوٹل سجایا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے فلیچر 52اور رام دین42رنز بنا کر نمایا ں بلے باز رہے۔ شاداب نے دو، فہیم اشرف اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلا میچ کھیلنے والے شاہین آفریدی کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف سو لہ اعشاریہ پانچ اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔۔ فخر زمان اور بابر اعظم نے61رنز کی اوپننگ شراکت بنائی۔ فخر 17بالز پر 40رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

بابراعظم 51رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ پی ایس ایل میں کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کا حصہ بننے والے حسین طلعت 31اور محمد آصف25رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ واپس آئے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کوکلین سویپ کرکے ٹی ٹونٹی میں عالمی نمبر ون کی پوزیشن برقراررکھی ہے۔

Comments are closed.