وفاقی کابینہ، آج کے اجلاس میں بجلی بلز کاجائزہ شامل

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی کابینہ کااجلاس آج وزیراعظم کی زیر صدارت ہورہاہے، گیارہ نکاتی ایجنڈا میں بجلی کے بلوں کے طریقہ کار اور عوام کو ریلیف کا جائزہ لینابھی شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے گیارہ نکاتی ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں
ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

کابینہ کو بجلی بلوں کے طریقہ کار اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی

دیامیر بھاشا ڈیم پر واپڈا سیکورٹی فورس کے لیے 433 ممنوعہ بور لائسنس جاری کرنے کی منظوری ہو گی۔

کابینہ آڈٹ اور سائٹ بورڈ کے ارکان کے استعفوں اور نئی تعیناتیوں کی منظوری بھی دے گی۔

وفاقی کابینہ نیشنل سیکورٹی ڈویژن کے رول آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے گی۔ انڈس واٹر کمشنر کی خالی پوسٹ پر تعیناتی کی منظوری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ کو نیشنل ایجوکیشن پلان 2020 پر بریفنگ دی جائے گی۔ خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے جج کی تعیناتی اور کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Comments are closed.