وزیراعظم نے عاصم باجوہ کااستعفیٰ قبول نہ کیا، کام جاری رکھنے کی ہدایت

0
0 0
Read Time:1 Minute, 0 Second

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کااستعفیٰ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے انھیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے.

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان عاصم باجوہ کی طرف سے اثاثوں سے متعلق وضاحت سے مطمئن ہیں اسی لئے انھوں نے عاصم سلیم باجوہ کو کام جاری رکھنے کا کہا ہے ۔

گزشتہ روز عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ میں نے عزت، وقار کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا۔تاہم انہوں نے بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ وہ بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی کام جاری رکھیں گے کیونکہ سی پیک کو اس وقت اہم توجہ کی ضرورت ہے۔

یاد رہےکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے صحافی احمد نورانی کی خبر پر وضاحت جاری کی تھی اور اپنے اور خاندان کے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی تھی.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish