وزارت کیلئے 500 ارکان میں ایک بندہ نہیں ملا؟ شبر زیدی

0
0 0
Read Time:1 Minute, 14 Second

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے 500 ارکان میں ایک رکن بھی ایسا نہیں جو مخصوص وزارت چلا سکے؟اسی لئے ترقی پذیر ممالک میں پارلیمانی نظام ناکام ہورہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے حکومت کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے، ان کا کہنا تھااگر ٹیکنو کریٹس سے حکومت چلانی ہے تو پھر یہ سسٹم ختم کریں، صدارتی نظام لائیں۔

شبر زیدی نے کہا کہ 1947سے 2021 کے منتخب نمائندوں کی فہرست بنالیں کہ کوئی وزارت خزانہ میں کامیاب ہوا یا نہیں، عمران خان کی جماعت سے جو صاحب آئے ہوئے ہیں ان کو کام کرنے دیں.

انھوں نے کہا کوئی بھی جماعت ہو پہلے فیصلہ کرے ٹیکنوکریٹس سے معیشت چلانی ہے یا خود چلانی ہے، سسٹم اس وقت چلے گا جب شوکت ترین بڑے بنیادی فیصلے کریں گے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پہلا بنیادی فیصلہ دکانداروں کی ڈاکومینٹیشن پر ہاتھ ڈالنا ہوگا، بجلی کی سبسڈی سے متعلق آئی ایم ایف سے صاف بات کرنا ہوگی۔

شبر زیدی نے کہا کہ پاور سیکٹر کی نجکاری نہیں ہوگی اس پر وقت ضائع کرنے کا فائدہ نہیں، فیلڈر اگر ہر کیچ چھوڑتا رہے تو بولر کیا کرسکتا ہے۔

شبر زیدی نے کہا کہ گیارہ دن سے ہم سب کیا ڈھونڈ رہے تھے، 500 ارکان اسمبلی میں سے ایک بھی آدمی وزارت خزانہ کے لیے مناسب نہیں نکلا، اور پھر وہی ہوا جو ہوتا آیا ہے.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »