ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے میچز کے شیڈول کااعلان

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پی سی بی نے کرکٹ کے عالمی کپ سے پہلے پاکستان کے گیارہ میچز کا شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم 23اپریل کو انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لئے روانہ ہوگی ، ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔

شیڈول کے مطابق27اپریل کو پاکستانی ٹیم کینٹ اور 29اپریل کو نارتھمپٹن شائرکے خلاف پچاس پچاس اوورز کے پریکٹس میچ کھیلے گی۔

یکم مئی کو لیسٹر شائر کے خلاف ٹی ٹوئینٹی میچ ہوگا جب کہ پانچ مئی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل کارڈف میں ہوگا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ 8مئی کو اوول،گیارہ مئی کو ساوتھمپٹن ،14مئی کو برسٹل،17مئی کو ٹرینٹ برج اور19مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم 24 مئی کوبرسٹل میں افغانستان اور26مئی کوکارڈف میں بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔

ورلڈ کپ30مئی سے شروع ہوگا اور پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز31مئی کوٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

Comments are closed.