ورلڈ کپ، بھارت کی اسٹریلیا کے خلاف بڑے ٹوٹل کی جانب پیش قدمی جاری


اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )کرکٹ ورلڈکپ کے 13ویں میچ میں بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف بڑے ٹوٹل کی جانب پیش قدمی جاری ہے ۔

لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز روہت شرما اور شیکر دھاون نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں کھیلتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 127 تک پہنچا تو روہت شرما کولٹر نیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بعد میں شیکر دھاون نے سنچری مکمل کر لی،ابھی تک کینگروز کی فیلڈنگ مایوس کن رہی اور بیٹنگ کے دوران روہت شرما کو دو موقعے ملے جب کہ شارٹ مڈ وکٹ پر کوہلی کے ایک شارٹ پر فیلڈر نے کیچ پکڑنے کی کوشش بھی نہیں کی۔

بھارتی ٹیم روہت شرما، شیکر دھاون، کپتان ویرات کوہلی، کے ایل راہل، ایم ایس دھونی، کیدر جادیو، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، جیسپرت بھمرا اور یزوندرا چاہل پر مشتمل ہے۔

آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، الیکس کیری، نیتھن کولٹر نیل، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

35اوور میں 206رنز بنے ہیں ڈھاون 111اورکوہلی ،33رنز پر کھیل رہے ہیں۔

Comments are closed.