واشنگٹن، وزیراعظم عمران کاکیپٹل ون ارینہ میں جلسہ سے آج خطاب ،تیاریاں جاری

فوٹو: سوشل میڈیا

واشنگٹن(زمینی حقائق ) وزیراعظم عمران خان آج شام واشنگٹن ڈی سی کے کیپٹل ون ارینا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں۔

وزیراعظم تین روزہ سرکاری دورہ پر امریکا پہنچے ہیں جہاں دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کے اس بڑے اجتماع سے خطاب بھی شامل ہے۔

کیپیٹل ون ارینہ میں کل 20ہزار سیٹیں ہیں تاہم بغیر سیٹوں کے پی ٹی آہی کی مقامی قیادت نے 45 ہزار شرکاء کا اندازہ لگایا ہے۔

اس کے برعکس انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق یہ تعداد پچاس ہزاز بھی ہو سکتی ہے۔ عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جو امریکہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے حوالے سے بہت پر جوش ہے وزیراعظم کا لوگوں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں سے استقبال کیا۔

وزیراعظم کے جلسہ کے حوالے سے پی ٹی آہی رہنما سینیٹر فیصل جاوید، وفاقی وزیر علی زیدی اور مشیر ذلفی بخاری پیش پیش ہیں، جلسہ شام چار بجے ہو گا۔ 

اس سے قبل عمران خان سیکیورٹی قافلے میں واشنگٹن میں سفیر پاکستان کی رہائشگاہ پاکستان ہاؤس پہنچے جہاں وہ اپنے دورے کے دوران قیام کریں گے۔

وزیراعظم جب پاکستان ہاؤس پہنچنے پر پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا، نعرے لگائے اور بھنگڑے ڈال کر خیرمقدم کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور مشیر خزانہ عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔

عمران خان کی بعد میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے تاجر طاہر جاوید سے ملاقات ہوئی جس میں سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کو سراہا گیا۔

ادھر ٹرمپ انتظامیہ نے عمران خان کے دورہ امریکا کو دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر بنانے کا موقع قرار دیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا دورہ تعاون اور پائیدار شراکت داری کو مستحکم بنانے کا ایک موقع ہے، امریکا پاکستان کو یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہے کہ تعلقات کی بہتری کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کیلئے کمرشل فلائٹ سے براستہ دوحا واشنگٹن کیلئے روانہ ہوئے تھے۔
قطرائیرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر الباکر نے وزیراعظم عمران خان سے دوحا ائیرپورٹ پر ملاقات کی۔ 

سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے وزیراعظم عمران خان کا امریکا کا سرکاری دورہ آج سے شروع ہوگا۔ وزیراعظم آج عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قائم مقام ایم ڈی، عالمی بینک کے صدر اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور پاکستان بزنس سمٹ میں شرکت بھی کریں گے۔22 جولائی کو وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچیں گے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کا استقبال کریں گے اور انہیں وائٹ ہاؤس کا دورہ کرائیں گے۔

تحائف کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہو گی، عمران خان یو ایس پاکستانی بزنس کونسل سے ملاقات کریں گے اور امریکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی 23 جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔ بعدازاں وزیراعظم امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اور کیپیٹل ہل میں پاکستانی کاکس سے خطاب کریں گے۔ 

23 جولائی کو ہی وزیراعظم عمران خان ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی سے بھی ملاقات ہو گی۔

Comments are closed.