نیب ضرور جاوں گی، گڑ بڑ کی تو مقابلہ کریں گے، مریم نواز

0
0 0
Read Time:2 Minute, 37 Second

لاہور( ویب ڈیسک) مریم نواز نے کہاہے میں 26مارچ کونیب ضرور جاوں گی ڈرتی نہیں ہوں ، میں اداروں کیخلاف نہیں بول رہی بلکہ نیب کے پول کھول رہی ہوں۔

ن لیگ کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا نیب نے مجھ پر اداروں کیخلاف باتیں کرنے کا الزام لگایا لیکن اسے میرے بیانات جانچنے کا ٹھیکہ کس نے دیا؟ وہ وقت اب گزر گیا جب نیب جب مرضی اٹھا کر بند کر دیتا تھا۔

جب میاں صاحب کو گلے مل رہی تھی تو نیب والوں نے مجھے اندر آکر گرفتار کر لیا تھا۔ میاں صاحب نے کہا آپ کو مریم کے باہر آنے کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔ باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کس کا تھا؟ جتنی قربانیاں دینا تھی دے چکی، اب حساب لینے کا وقت آ گیا ہے۔

کہتے تھے مسلم لیگ (ن) ختم ہو چکی ہے لیکن ہم نے حکومت کو ان کے گھر میں گھس کر مارا۔ ایک پیج پر ہونے کے باوجود ایک ضمنی الیکشن نہیں جیت سکے۔

انھوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کا وژن موٹروے، سی پیک اور لوڈشیڈنگ ختم کرنا ہے لیکن تابعدار کا وژن انڈے، کٹے، مرغیاں اور آئین کیخلاف ہر اقدام کو جائز قرار دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں ان کو فتح کا یقین ہوتا تو پورے حلقے میں الیکشن کراتے۔ نئے الیکشن کا اعلان ہوا تو سپریم کورٹ چلے گئے۔ یاد رکھنا جہاں جہاں الیکشن ہوگا، نواز شریف ہی جیتے گا۔ جہاں ایک پیج ہوگا، وہاں دھاندلی ہوگی اور یہ ہاریں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ چھبیس مارچ کو لانگ مارچ والے دن نیب نے نوٹس بھیجا ہے، میں اس دن نیب ضرور جاؤنگی لیکن یاد رکھنا تم نے اگر کوئی گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو بھرپور مقابلہ کریں گے۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان کیساتھ میڈٰیا کیساتھ گفتگو میں مریم نواز نے کہا تھا کہ حمزہ شہباز کے ساتھ اختلافات کی خبریں جھوٹی ہیں، گزشتہ 30 سال سے یہی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ایک، دو چینلز نے یہ بے بنیاد خبر چلائی۔

ن لیگ اور جے یو آئی کوکسی اور کی ضرورت نہیں ہے



انہوں نے پی ڈی ایم کے مستقبل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد کے اندر پیپلز پارٹی رہے گی یا نہیں؟ یہ ان کا فیصلہ ہوگا، اس حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی(ف) نے اپنے بڑے، بڑے جلسے کیے، ہمیں کسی اور کی ضرورت نہیں، ہمیں صحیح معنوں میں عوام کی ترجمانی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں متحد رہیں کیونکہ عمران خان کی جعلی حکومت کا مستقبل اس کی کارکردگی سے جڑا ہوا ہے۔ حکومت کو پتلی گلی سے نکلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا اعظم نذیر تارڑ کے حوالے سے متفقہ فیصلہ ہوا تھا، یہ فیصلہ یوسف رضا گیلانی کے گھر پر کیا گیا تھا۔ اعظم نذیر تارڑ کا اصولی فیصلہ ہو چکا، اب اسے بدلنے کی ضرورت نہیں، امید کرتی ہوں اس فیصلے پر دوسری جماعتیں بھی کھڑی رہیں گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »