نوجوان کرکٹر زنے بیٹنگ سیکھنی ہے تو بابراعظم کو دیکھیں، شان پولاک


اسلام آباد( ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور اسٹار آل راونڈرشان پولاک نے کہا ہے کہ نوجوان کرکٹر کو بیٹنگ کی تکنیک سیکھنی ہے تو وہ بابراعظم کو دیکھیں۔

حالیہ پاک جنوبی افریقہ ایک روزہ میچز کی سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شان پولاک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان کپتان بابراعظم کی بیٹنگ ہی نہیں کپتانی سے بھی بہت متاثر ہوا ہوں۔

شان پولاک نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے چیلنجز میں مثبت کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے مجموعی طور پر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹاپ آرڈر نے شاندار بیٹنگ کی، فخر زمان، امام الحق اور بابراعظم کی کارکردگی بہترین رہی اور بیرون ملک ایسی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

شان پولاک کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی کپتانی سے متاثر ہوا ہوں لیکن بیرون ملک سیریز سے ہر کپتان کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے جب کہ کسی نوجوان کرکٹر کو بیٹنگ کی تکنیک سیکھنی ہیں تو بابراعظم کو دیکھیں۔

جنوبی افریقی اوپنر ایڈم مارکرم نے کہا ہے کہ فخر زمان نے ایک میچ میں تقریباََ ڈبل سنچری اور دوسرے میں سنچری بنائی، فخر زمان کی اننگز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

Comments are closed.