نواز شریف نے مجھ سے جو حساب کر نا ہے کر لیں۔ چوہدری نثار

اسلام آباد( ویب ڈیسک )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کوئی چیونٹی کوئی چیونٹا مجھے سیاست نہ سکھائے،بے نظیر سے مقابلہ ہوا تو میں اگلی صفوں میں کھڑا تھا مگر آج کا مشکل وقت ان کی اپنی وجہ سے آیاہے

واہ کینٹ میں جنرل اسپتال کے افتتاح کے بعد حلقہ کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی نے کہااگر میاں نواز شریف یا میاں شہباز شریف نے مجھ سے حساب کرنا ہے تو کر لیں۔۔انھوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاآپ عوام کی دعا سے میری طرف انکا کچھ نہیں نکلے گا بلکہ ان کی طرف میرا ہی کچھ نکلے گا۔

۔اس وقت ملک میں انتہائی مشکل حالات ہیں بلکہ انتہائی سنگین حالات ہیں،اگر الیکش کا موقع بنا تو میں آپ سے کھل کر بات کروں گا۔۔ابھی میرا پارٹی کے ساتھ مسلہ چل رہا ہے۔۔

چوہدری نثار نے کہامیں نے کہا کہ عدلیہ سے جنگ نہ کریں عدلیہ کی مخالفت نہ کریں۔۔ اس سے قبل چوہدری نثار علی خان نے واہ کینٹ جنرل ہسپتال کا افتتاح کیا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ابھی سو بیڈ کا اسپتال تعمیر ہوا ہے اسے پانچ سو بیڈ تک لے کر جاناہے۔۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا2 سال کی مدت میں 100 بیڈ کا ہسپتال تعمیر کیاگیا ہے،اسپتال کی تعمیرمیں اس وقت تک 1.8 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ہسپتال میں ٹیکسلا، واہ کینٹ اور گردونواح کی عوام کو صحت کی جدید سہولتوں میسر ہونگی ۔۔پاکستان کے عوام کی سب سے بڑی ضرورت صحت اور تعلیم کی سہولیات ہیں۔۔

چوہدری نثار نے کہایہ میرا حلقہ نہیں ہے لیکن میں نے یہاں بھی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔۔جنرل احسن محمود حیات کے دور میں یہ زمین حاصل کی گی ۔۔واہ کینٹ میں صرف عمارت نہیں بنانی بلکہ یہاں پر تمام سہولیات دی جائیں گی۔۔ انھوں نے وہاں موجود لوگوں کو یقین دلایاالیکشن کے بعد جو بھی حکومت آے گی وہ اس کام کو آگے لے کر چلے گی

Comments are closed.