نواز شریف اور مر یم کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج ہو گی۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلیں مارکنگ کے لیے چیف جسٹس آفس بھجوائیں جسے آج سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔

Comments are closed.