نوازشریف کی پیشی، پولیس نے فٹ پاتھ پر سالگرہ کا کیک کاٹا

44
0 0
Read Time:1 Minute, 14 Second

فوٹو/جیو نیوز

اسلام آباد(ویب ڈیسک )نوازشریف کی احتساب عدالت پیشی کے دوران جب سماعت میں وقفہ ہوا تو پولیس والوں نے فٹ پاتھ پر اکٹھے ہو کر ساتھی اہلکار کی سالگرہ کا کاٹا۔

یہ منفرد نوعیت کی تقریب آج اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر منعقد ہوئی۔ اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے آج پارٹی کی اور ہیڈ کانسٹیبل روئیداد محمد کی 36 ویں سالگرہ کا جشن منایا۔

اس سرپرائز برتھ ڈے پارٹی پر 36 سالہ روئیداد محمد خوشی سے نہال نظر آئے۔اس موقع پر نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں روئیداد نے بتایا، ‘مجھے پتا بھی نہیں تھا کہ آج میری سالگرہ ہے، ساتھیوں نے مجھے سرپرائز دیا’۔

روئیداد محمد کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے ڈیوٹی بھی پوری کی اور وقفے کے دوران سالگرہ بھی منائی’۔

روئیداد کے ایک ساتھی اہلکار نے اس موقع پر بتایا کہ ‘ہم اسی طرح ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔

سالگرہ کی انوکھی تقریب دیکھ پر عدالت کے باہر موجود لوگ بھی حیران رہے اور خوش دکھائی دیئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »