ناران لینڈ سلائیڈنگ،2افراددب گئے،سیکڑوں محصور، کاغان روڈ 16 گھنٹوں سے بند

فوٹو: فائل

بالاکوٹ (زمینی حقائق )ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران میں لینڈ سلائیڈنگ سے جگہ جگہ رستے بند اورسیکڑوں سیاح پھنس کر رہ گئے۔2افراد کی تودوں تلے دب جانے کی اطلاعات ہیں۔

ناران کے داخلی سیاحتی علاقوں  جل کھڈ اور بوڑاوئی میں شدید لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد دب کر لاپتہ ہوگئے اور شاہراہ کاغان کئی مقامات سے بند ہوگئی۔

شاہراہ کاغان کی گزشتہ 16 گھنٹوں سے بندش کے باعث سیکڑوں سیاح گاڑیوں میں محصور ہوگئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں، انہیں رات کھلے آسمان تلے بسر کرنی پڑی اور غذا کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

ادھراسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کا کہنا ہے کہ محصورین تک خوراک پہنچانا پہلی ترجیح ہے لیکن رستے بند ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے بغیر سیاحوں تک فوری رسائی ناممکن ہے۔

اے سی بالاکوٹ نے بتایا کہ تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے، جل کھڈ اور بوڑاوئی کے درمیان شاہراہ کاغان پر ہر 2 کلومیٹر کے فاصلے سے 8 مقامات پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

محصور ہو جانے والوں میں زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہے جو بابو سر ٹاپ کی طرف جانا چا رہے تھے یا واپس آرہے تھے۔

Comments are closed.