نئے تعلیمی سال میں پہلی سے پانچویں تک نیا یکساں نصاب

0
0 0
Read Time:1 Minute, 3 Second

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) نئے تعلیمی سال 22۔2021 کے دوران پہلی سے پانچویں جماعت کے طلباء کے لئے نیا یکساں نصاب متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بات ایوانِ صدر میں یکساں قومی نصاب پر بریفنگ میں وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے صدر مملکت کو بتائی گئی ،، دُوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک یکساں نصاب متعارف کیا جائے گا۔

تیسرے مرحلے میں نویں سے بارہویں جماعت کے لئے نصاب کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے، پہلے مرحلے میں یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذ سے اس جانب عملی آغاز ہو جائے گا۔

یکساں قومی نصاب نجی شعبے، دینی مدارس سمیت تمام وفاقی اکائیوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

بریفنگ کے مطابق یکساں قومی نصاب قرآن و سنت ، آئین ، قومی پالیسیاں اور قومی معیارات پر مرکوز ہوگا جس میں تمام تر تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیاہے۔

اس موقع پرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تعلیمی شعبے میں تفریق ختم کرنے کیلئے یکساں قومی نصاب کا نفاذ یقینی بنانے کی ضرورت پر زور
دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبہ میں کردار سازی، تنقیدی اور تخلیقی سوچ فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے معیاری اور تحقیق پر مبنی تعلیم دینا ضروری ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »