میگا منی لانڈرنگ کیس ، زرداری اور فریال پر فرد جرم عائد

0
0 0
Read Time:1 Minute, 42 Second

فوٹو : سکرین گریب

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام )سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور پرمیگا منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی، ملزمان نے صحت جرم تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے.

احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ حاضری کیلیے دستخط کے ساتھ ملزمان کو الزامات کی فرد جرم بھی دے دیں.

جس کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور کو چارج شیٹ پڑھنے کے لیے دے دی گئی ، عدالت نے کہا کہ جو ملزمان دیگر 2 ریفرنسز میں نامزد نہیں وہ جاسکتے ہیں ، جس کے بعد فریال تالپور کو فرد جرم عائد ہونے کے بعد جانے کی اجازت دےدی گئی ۔

جبکہ دیگر دو گرفتار ملزمان حسین لوائی اور طحہٰ رضا کے وکلا کو چارج شیٹ کی کاپی دی گئی ، تاہم آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے.

احتساب عدالت اسلام آباد میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر آصف زرداری کے ساتھ ان کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری بھی ہمراہ تھیں۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیسوں اور 3 کرپشن ریفرنسز میں آصف زرداری کی درخواستیں خارج کر کے فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

احتساب عدالت نے خواجہ انور مجید پر وڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کر دی، ملزم عبدالغنی مجید کی طرف سے احتساب عدالت اسلام آباد میں صحت جرم سے انکار کردیا گیا ۔

دوسری طرف سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاوَنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے، آصف علی زرداری کی طرف سے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بریت کی استدعا کرتے ہوئے فوری ٹرائل روکنے کی بھی درخواست دے دی ہے.

اس حوالے سے دائر کی گئی درخواست میں سابق صدر نے کہا ہے کہ جعلی اکاوَنٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں خارج کیا جائے، جبکہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish