مہاتیر محمد پاکستان کا یاد گار دورہ مکمل کرکے واپس روانہ

33
0 0
Read Time:1 Minute, 18 Second

اسلام آباد(زمینی حقائق )ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ یادگارہ دورہ پاکستان مکمل کر واپس روانہ ہوگئے۔

مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر 21 مارچ کو پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے تین روز اسلام آباد میں قیام کیا۔

مہاتیر محمد نے اپنے دورے میں پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی جب کہ انہیں صدرِ مملکت عارف علوی نے نشانِ پاکستان سے بھی نوازا۔

ملائیشین وزیراعظم کے دورے میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں کروڑوں ڈالر کے معاہدے بھی ہوئے۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد نے یومِ پاکستان کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور انہیں مسلح افواج کی جانب سے سلامی دی گئی۔

معزز مہمان جب دورہ مکمل کرکے واپسی کے لیے نور خان ائیربیس پہنچے تو انہیں پاک فضائیہ کی جانب سے جے ایف تھنڈر 17 طیارے پر بریفنگ دی گئی۔

مہاتیر محمد نے طیارے کا معائنہ بھی کیا جب کہ پاک فضائیہ کی جانب سے معزز مہمان کو فضائیہ کی جیکٹ تحفے میں دی گئی،

وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء نے معزز مہمان کو نور خان ائیربیس سے مہاتیر محمد کو رخصت کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish