مقبوضہ کشمیر،وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل کو ٹیلی فون

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں بند کرائے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتویوگوتریز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے حالیہ واقعات میں 15کشمیر یوں کی شہادت کامعاملہ اٹھایااور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے ،تنازعہ کشمیر عالمی طور تصفیہ طلب مسئلہ ہے ، جوسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل طلب ہے۔

جون 2018ء کی سفارشات کے مطابق اقوام متحدہ کاانسانی حقوق کمیشن فوری تحقیقات کرے ،وزیراعظم نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے خصوصی نمائند ہ مقرر کرے اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کانوٹس لے ، اور متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔۔۔

Comments are closed.