مشکل فیصلے قوم کے مستقبل کیلئے اچھے ثابت ہونگے،عمران خان

77
0 0
Read Time:1 Minute, 22 Second

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت کئے گے مشکل فیصلے قوم کے مستقبل کے لیے اچھے ثابت ہونگے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے آئی ایم ایف پروگرام اور ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر بریفنگ دی جبکہ معاشی ٹیم نے ارکان قومی اسمبلی کے سوالات کے جواب د یئے۔

وزیراعظم عمران خان اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بھی سوالوں کے جوابات دیے جبکہ تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بریفنگ کے دوران کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اثر 75 فیصد عوام پر نہیں پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کے شعبے میں 216 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔

انہوں نے ہدایت جاری کی کہ جو ادارے کام نہیں کریں گے، انہیں سبسڈی نہ دی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کا احساس ہے، کوشش ہے کہ غریب عوام پر ٹیکسز کا بوجھ نہ پڑے۔ مشکل فیصلے قوم کے مستقبل کے لیے اچھے ثابت ہونگے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *