مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کااعلان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کااعلان اور کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد تک جا سکتے ہیں۔

۔مسلم لیگ ن کے رہنماوں احسن اقبال، محمد زبیر ، رانا ثناء اللہ اور مشاہداللہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں نواز شریف کے خلاف فیصلہ اور دیگر قائدین کے خلاف نیب کی کارروائیوں پر شدید احتجاج کیا ۔

ان کا کہنا تھا کل احتساب عدالت کے ایک فیصلے میں نوازشریف کو بری اور دوسرے میں سزا دی گئی۔ آحسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف کرپشن کا ثبوت نہیں ملاجس کیس میں نوازشریف کو سزا ہوئی۔

انھوں نے کہا مسلم لیگ ن کے نمائندوں کو گرفتار کیا جارہا ہے،مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو انکوائری کے دوران گرفتار کیا جاتا ہے،

محمد زبیر نے کہا کہ ریاست مدینہ کی مثال کے لیے پہلے اپنے کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالیں ان کا کہنا تھا کہ علیم خان ہوں ، علیمہ خان یا جہانگیر ترین سب سے پوچھیں پیسے ملک سے باہرکیسے بھیجے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کچھ مفروضوں پر نواز شریف کا سزا سنائی گئی ، ایک کیس میں قطری حلال اور دوسرے کیس میں حرام ہے ، پنڈی ایک خوبصورت شہر ہے جس میں بدصورت انسان رہتا ہے،

مشاہد اللہ نے کہا کہ پنڈی کا ترجمان نیب کا خود ساختہ ترجمان بنا ہوا ہے،پنڈی کا شطان اور جہلم کا پہلوان گندی گفتگو کرتے ہیں..میں یہان یہ بات کرنا چاہتا ہو کہ موجودہ حکومت خود کرپشن کے حق میں ۔

Comments are closed.