مری میں سیاحوں کیلئے اسقبالیہ کیمپ ، پھول پیش کئے گئے

فائل فوٹو

ایوبیہ (زمینی حقائق )ملکہ کوہسارمری میں سیاحوں کو ویلکم کہنے کیلئے مری انتظامیہ، سٹی ٹریفک پولیس، ضلع پولیس اور شہریوں نے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے۔

مری والے جھگڑالو ہیں ۔۔ سیاح خاندانوں سے الجھتے ہیں اور لڑائی اور تو سب حملہ آور ہو جاتے ہیں۔۔ یہ تاثر ابھارنے کیلئے مری بائیکاٹ مہم کا اثر اہلیاں مری نے اپنی خوش اخلاقی سے زائل کردیا

مری میں لگائے گے استقبالیہ کیمپوں میں آنے والے سیاحوں کوپھول،پانی اور چاکلیٹ پیش کیں ۔ یہ تھا جواب اس سوشل میڈیا مہم کا جس میں مری کی سیاحت کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

مقامی تاجر طبقہ کا خیال ہے کہ اس منفی مہم میں کچھ منظم ٹورزاپریٹرزکے گروہ شامل ہیں جودیگرتفریح مقامات کوپروموٹ کرنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیاپرسیاحوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کی جووڈیوزدکھائی جارہی ہیں وہ سب پرانی ہیں جو ماضی میں رپورٹ ہو چکی ہیں تاہم سیاحوں کی سیرکوہرطرح سے محفوظ بنانے کیلئے بھرپوراقدامات کئے جارہے ہیں۔

Comments are closed.