مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کا گوجرانوالہ جلسہ سے خطاب

گوجرانوالہ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج میں آج آپ کے پاس نوازشریف، مریم نواز، مسلم لیگ ن یا اپوزیشن کا مقدمہ نہیں لے کر آئی ہوں، میں آج آپ کے پاس آپ کا مقدمہ لے کر آئی ہوں۔

گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے پہلے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاعمران خان آپ پناہ گاہ جاؤ، یا جہاں مرضی جاؤ ، کہیں پناہ نہیں ملے گی،عمران خان کہتا حکومت ادارے ایک صفحے پرہیں، لیکن یہ صفحہ پلٹتے دیر نہیں لگتی۔

انہوں نے کہا کہ میں آج آپ کے پاس آپ کا مقدمہ لے کر آئی ہوں، اس ماں کو دیکھتی ہوں جس کے بچوں کی روٹی پوری نہیں ہوتی، تاجر، ریڑھی بان ، مزدروروں، غریبوں کا مقدمہ لے کر آئی ہوں، عدلیہ کا مقدمہ جب وہ آئین اور قانون پر چلنے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 60ارب ڈالر کے سی پیک کا چارج عاصم سلیم باجوہ جیسے کرپٹ انسان کے پاس ہونا چاہیے؟ حکومتی مشیر یہ کہتے ہیں نوازشریف کا بیانیہ سمجھ میں نہیں آتا، کیا آئین شکنی اور ووٹ چوری کا مقدمہ سمجھ آتا ہے؟حساب کتاب عوام نے کرنا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کسی کو حق نہیں منتخب وزیراعظم کو اٹھا کر باہر نکال دے۔ عمران خان کہتا کہ سابق جنرل ظہیر السلام نے نوازشریف سے اس لیے استعفیٰ مانگا کہ اس کو پتا تھا کہ نوازشریف نے کرپشن کی ہے۔کیا آپ کو عاصم سلیم باجوہ نظر نہیں آتا؟

جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو عوام کا وہ حال ہوتا ہے جو آج حال ہے، پھر آٹا بھی چوری ہوتا ہے، یہ ہمیں سیسلین مافیا کہتے تھے اب پتا چلا مافیا کیا ہوتا ہے؟ پہلے چیزیں غائب کرواتے ہیں پھر ریٹ بڑھا کر مارکیٹ میں لے آتے ہیں۔

عمران خان کی کرپشن کی داستانیں باہر آئیں تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، عمران خان کہتے ہیں سب ایک صفحے پر ہیں، صفحہ پلٹتے دیر نہیں لگتی،وعدہ کرو آئندہ کسی کو ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوگے۔ وعدہ کرو گھر میں بچوں کی تکلیفوں کا حساب لو گے۔

مریم نواز نے کہاوعدہ کرو، جب نوازشریف کال دے گا، پی ڈی ایم کال دے گی تو باہر نکلو گے۔میاں نوازشریف کی تقریر سنتی ہوں تو مجھے ڈر لگتا ہے کیونکہ میں بیٹی ہوں، لیکن عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کرپشن کے خاتمے کے مساوی قانون چاہتے ہیں، مساوی قانون بنا کر سابق صدر اور سابق وزیر اعظم سے حساب لو، لیکن اگرکسی جنرل، جج پر کرپشن کا الزام ثابت ہوتاہے تو ان کو بھی جیل میں ڈالنا پڑے گا۔

ہم ملک میں کرپشن کے ناسور کو اسی صورت میں ختم کرسکیں گے،کیاتبدیلی یہ ہے کہ آٹا، چینی ، بجلی، ادویات، بجلی گیس بحران ہی بحران ہے،بتایا جائے وسیم اکرم پلس کوکسی جادوگرنی، یا خلائی مخلوق نے لگایا۔ تبدیلی یہ ہے کہ آج پاکستان میں تاریخی مہنگائی اور تاریخی بے روزگاری او رغربت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا انڈے 200، ٹماٹر200، پیاز 80روپے کلو ملتے ہیں، مہنگائی کے ساتھ بے روزگاری بھی بھی بڑھ رہی ہے،نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا، سفید پوش کا جینا حرام ہوچکا ہے، تاجروں کی دکانیں بند، فیکٹریاں بند، یہ ہے عمران خان اور سلیکٹرز کی تبدیلی ہے۔

آٹا، چینی ، بجلی، ادویات، گیس کی بحران ہی بحران ہے۔ یہ کہتے ہیں یہ ماضی کے حکمرانوں کے قصور ہیں ، میں پوچھتا ہوں کہ کیا وہ بھگوڑے قاتل ڈکٹیٹر مشرف نے بحران نہیں چھوڑا تھا، ہر ورز دہشتگردی حملے ہوتے تھے، تب بھی گندم امپورٹ ہوتی تھی، آٹے کا بحران ہے۔

انھوں نے کہا ہم نے گندم کی سپورٹ پرائس کو 1200فی من تک پہنچا دیا تھا تب بھی معاشی بدحالی اور مہنگائی تھی، اسحاق ڈار کا بیان تھا خزانے خالی ہیں،آئی ایم ایف تب بھی تھا، مگر ہم نے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا۔

ہم نے غریب خواتین کے انقلابی غریب سپورٹ پروگرام شروع کیا، پنشن میں 150فیصد، تنخواہوں میں 100فیصد اور فوجی سپاہیوں کی تنخواہوں میں 175فیصد اضافہ کیا تھا، یہ مہنگائی کا حل ہے، عمران خان کا حل مہنگائی ہے، ٹڈی دل ہے، کورونا ہے تو ان سب کیلئے حل ٹائیگرفورس ہے۔

عمران خان نے وعدہ کیا تھا ، پچا س لاکھ گھر دوں گا، لیکن عوام کوبے گھر کردیا، قرض نہیں لو گا،دوسالوں میں ملکی تاریخ کا تاریخی قرض لیا گیا۔
اکبر ایس بابر جو پی ٹی آئی کا ممبر ہے، وہ کہتا ہے اس کے پاس ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ بھارت اور اسرائیل کرتے ہیں لیکن کوئی سننے کو تیار نہیں۔

بلاول زرداری نے کہا بی آر ٹی مہنگا منصوبہ لیکن بسیں جل رہی ہیں، کوئی نوٹس نہیں لیتا، کے الیکٹرک عمران خان کا فرنٹ مین جو بیرون ملک کرپشن میں پکڑا گیا، اس کیلئے رعایت مانگی گئی، کوئی سلائی مشین اور کوئی پاپاجونز پیزا سے ارب پتی بن گیا،چینی ، آٹا، ادویات، پٹرول اور درختوں میں کرپشن کی گئی۔

انھوں نے کہاتھانوں کچہریوں میں کرپشن ہی کرپشن ہے۔یہ کیسا نظام ہے کہ آصف زرداری ، نوازشریف ، فریال تالپور اور مریم پر الزام لگے تو جیل لیکن عمران خان اور علی بابا پر الزام لگے تو کوئی پوچھتا نہیں۔پی ٹی آئی کرپشن کے نام پر انتقام کرتی ہے لیکن ہم کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اس کیلئے ایک قانون بنانا ہوگا۔پھر سابق صدر ، سابق وزیراعظم سے بھی حساب لو، لیکن اگرجنرل، جج پر کرپشن کا الزام ہے، تو ان کو بھی جیل میں ڈالنا پڑے گا، تبھی ہم ملک میں کرپشن کے ناسور کو ختم کرسکیں گے۔

پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے، لیکن یہاں وسیم اکرم پلس کی حکومت ہے ، اس کو لگانے کا فیصلہ جادوگرنی نے کیا، یا خلائی مخلوق نے کیا، یہ طے ہے عوام سے پوچھا تک نہیں۔ شہبازشریف سے سو اختلافات رکھ سکتے ہیں لیکن کوئی انکار نہیں کرسکتا، کہ شہبازشریف نے میٹرو بس کھڑا کردیا، عمران خان آپ نے کیا کیا؟

انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم نہیں کہ کشمیر پر سودا کرلیا ہے، کشمیر کا سودا نامنظور ہے انھوں نے کہا جب مودی نے الیکشن لڑا تو عمران نے کہا تھا کہ مودی جیت گیا تو کشمیر کا مسلہ حل ہو گا اور جب مودی جیتا تو اس نے کشمیر پر قبضہ کیا اور عمران خان نے خاموشی سے فیصلہ تسلیم کرلیا۔

Comments are closed.