مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کابہانہ،پاکستان بلیک لسٹ

89
0 0
Read Time:1 Minute, 27 Second

اسلام آباد (نیٹ نیوز) امریکا نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کے الزام پر پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کے الزام میں پچھلے سال پاکستان کو واچ لسٹ میں رکھا تھا تاہم اب امریکا نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

اس حوالے سےامریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بین الاقوامی ایکٹ برائے مذہبی آزادی 1998 کے تحت پاکستان سمیت سعودی عرب، چین، ایران، شمالی کوریا، برما، اریٹیریا، سوڈان، تاجکستان اور ترکمانستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اقلیتوں سے روا سلوک پر پاکستان پر دباؤ بڑھانےکے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی مذہبی آزادی کا تحفظ ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے مذہبی آزادی کا تحفظ بے حد ضروری ہے، امریکا دیگر حکومتوں، سول سوسائٹی اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ مل کر مذہبی آزادی کے لیےکام کرنے پر کاربند ہے۔

امریکا مذہبی آزادی سے متعلق ہرسال فہرست جاری کرتا ہے اور پاکستان اس فہرست میں برقرار رہا تو اس پر ممکنہ طور پر جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *