قومی و صوباہی اسمبلیوں کے غیر حتمی نتائج

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 270 حلقوں میں سے 268 حلقوں اور صوبائی اسمبلیوں کے غیر حتمی نتائج جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 117 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، مسلم لیگ ن 64 سیٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

پیپلزپارٹی 43 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،13 آزاد امیدوار ،ایم ایم اے 12، ایم کیو ایم 6 اور پاکستان مسلم لیگ ق 4 سیٹیں حاصل کر سکی ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کی 3 سیٹیں،بی این پی مینگل جی ڈی اے 2، 2 سیٹیں حاصل کر سکی، شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ اور اے این پی نے ایک ایک سیٹ حاصل کی ہے، بلوچستان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 اور این اے 270 کے نتائج آنا باقی ہیں۔

صوبائی اسمبلیوں کے بھی غیر حتمی نتائج جاری کردیئے گئے ہیں، ابھی سولہ لاکھ بیلٹ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونا باقی ہے جب وہ گنتی بھی ہو گئی تو اس کے
بعد الیکشن کمیشن حتمی نتائج جاری کرے گی۔

پنجاب اسمبلی کے نتائج

سندھ اسمبلی کے نتائج

خیبر پختونخواہ اسمبلی کے نتائج

بلوچستان اسمبلی کے نتائج

Comments are closed.